محض اپنی محنت کے بلبوتے پر سپراسٹار بننے والے 12 بولی وڈ اداکار
بے شک فلموں میں اداکاری کرنا اتنا آسان نہیں جتنا ایک عام انسان تصور کرتا ہے اور اداکاری کرنا تو دور کی بات ہے چانس ملنا بھی کئی گنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا فلمی دنیا میں دور دور تک کوئی جان پہچان والا نہ تھا پھر بھی وہ اپنی محنت اور لگن کے بلبوتے پر خود کو ایک سپر اسٹار بنانے میں کامیاب ہوئے۔ آپ بھی جانیئے وہ 12 کون سے اداکار ہیں جنہوں نے محض اپنی محنت کے بلبوتے پر سپر اسٹار کا درجہ حاصل کیا اور انڈسٹری میں چھا گئے۔ مادھوری ڈکشت اور ان کے والد شنکر ڈکشت پندرہ مئی 1967 کو پیدا ہونے والی بولی وڈ کی سب سے مشہور ڈانسنگ ڈیوا ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد 2013 میں 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پیشے کے لحاظ سے وہ ایک انجینیئر تھے۔ ہما قریشی اور ان کے والد سلیم قریشی اداکارہ ہما قریشی نے 1986 میں بھارت کے شہر دہلی میں آنکھ کھولی۔ ان کے والد ریسٹورینٹر ہیں اور کئی ہوٹلز کو مینج کرتے ہیں۔ رادھیکا آپٹے اور ان کے والد ڈاکٹر چارو آپٹے رادھیکا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہندی فلم 'واہ! لائد ہوتو ایسی' سے کیا تھا۔ ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک سرجن ہیں۔ انوشکا شرما اور ان کے والد اجے کمار شرما انوشکا شرما ایودھیا، اترپردیش میں 1988 پیدا ہوئیں۔ ان کے والد بھارتی آرمی میں ایک کرنل تھے اور اب وہ ریٹائر ہوچکے ہیں۔ دپیکا پاڈوکون اور ان کے والد پرکاش پاڈوکون بنگلور کی بیوٹی دپیکا پاڈوکون 1986 میں پیدا ہوئیں ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک پروفیشنل بیڈمنٹن پلیئر ہیں۔ دپیکا نے بولی وڈ میں انٹری سے قبل بیڈمنٹن میں انٹرسٹ ظاہر کیا تھا اور نیشنل لیول پر ایک میچ بھی کھیلا تھا۔ کنگنا رناوت اور ان کے والد امردیپ رناوت بولی وڈ کی سب سے بولڈ اداکارہ کنگنا کا تعلق ایک چھوٹے سے قصبے ہیماچل پردیش سے ہے۔ کنگنا کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک کاروباری شخص ہیں۔ جان ابراہم اور ان کے والد ابراہم جان جان ابراہم اداکار سے قبل ایک کامیاب ماڈل بھی رہ چکے ہیں وہ 1972 میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق ایک ملایالی فیملی سے ہے۔ جان کے والد ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ جیکیولین فرنینڈز اور ان کے والد الروئے فرنینڈز جیکیولین فرنینڈز 11 اگست 1985 کو پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سری لنکن جبکہ والدہ کا تعلق ملیشیا سے ہے۔ ان کے والد ایک ڈی جے اور میوزیشن ہیں۔ رندیپ ہودا اور ان کے والد رنبیر ہودا رندیپ ہودا سنہ 1976 میں ہریانہ میں پیدا ہوئے ان کے والد ایک سرجن ہیں۔ رنویر سنگھ اور ان کے والد جگجیت سنگھ بھوانی رنویر سنگھ نے ایک سندھی فیملی میں 1985 میں آنکھ کھولی۔ ان کے والد جگجیت سنگھ بھوانی ایک ریئل اسٹیٹ بزنس مین ہیں۔ ودیا بالن اور ان کے والد پی آر بالن ودیا بالن ایک تامل فیملی میں ممبئی میں پیدا ہوئیں ان کے والد ڈجی کیبل میں اگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ ہیں۔ یہ ممبئی کی ایک مشہور کیبل کمپنی ہے۔ یامی گوتم اور ان کے والد مکیش گوتم یامی گوتم 1988 میں بیلاپور ہیماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔ یامی کے والد مکیش نے کئی پنجابی فلموں میں پروڈیوسر کا کردار نبھایا۔ Thanks to wittyfeed