فلم ٹائیگر زندہ ہے کی سلو بھائی کی متاثرکن نئی تصویر
ممئی :فلم اک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر پہلے ہی اپنی فلم کی لیڈ کاسٹ سے کافی متاثر ہیں، اور اب انہوں نے سلو بھائی کی تصویر شوٹنگ کے سیٹ سے مداحوں سے شیئر کی ہے، تصویر میں سلمان خان گھڑ سواری کررہے ہیں۔
One day to go #TigerZindaHaitrailer @TigerZindaHai @yrf pic.twitter.com/5IPYAgHtjx
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) November 6, 2017
ٹائیگر زندہ ہے فلم میں بائیس دسمبر کو ریلیز ہوگی، فلمساز اس پراجیکٹ میں کترینہ کی اداکاری سے بھی کافی متاثر نظر آرہے ہیں۔ اپنے بیان میں علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ فلم میں کترینہ نے اپنی اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حقیقت میں کافی محنت کی ہے، اور ایکشن سینز کترینہ کی اداکاری حقیقت سے انتہائی قریب لگ رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ کترینہ کو اداکاری کیلئے حقیقی جاسوس ایجنٹ سے بھی تربیت دلوائی گئی ہے تاکہ ان کو اندازہ ہوسکے ، اگر ایک ایجنٹ کام کرتا ہے تو اپنے مشن کے دوران کیسے سوچتا ہے۔
فلم کی شوٹنگ پانچ مختلف ممالک جن میں آسٹریا، یونان، مراکش، ابوظہبی اور بھارت شامل ہیں ، ان میں کی گئی ہے، امکان ہے کہ یہ فلم بائیس دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
Courtesy: Zee News