ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی میں کوئی ایسی شخصیت شرکت کرے جس کی وجہ سے لوگ ہمیشہ اس کی شادی کو یاد رکھیں یا جب وہ کسی نئے کاروبار کا آغاز کررہا ہو تو ربن ایسی شخصیت سے کٹوائے جس کی وجہ سے کاروبار کی شہرت کئی گنا بڑھ جائے۔
لیکن کسی مشہور شخصیت خاص کر بولی وڈ اسٹارز کو دعوت پر مدعو کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ وہ کسی بھی تقریب میں شرکت کے لئے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ بولی وڈ کے سلیبریٹیز کسی تقریب میں شرکت کے لئے کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان
سب سے پہلے بات ہوجائے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی وہ کسی بھی تقریب میں شرکت کا معاوضہ بھارتی 3 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار
اکشے کمار کسی بھی تقریب میں شرکت کے لئے 30 سے 35 لاکھ روپے فی گھنٹہ چارج کرتے ہیں۔
ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ انوشکا شرما
انوشکا شرما کسی تقریب میں پرفارم کرنے کے تقریباً 70 لاکھ روپے لیتی ہیں۔
ہریتک روشن
ہریتک روشن ایک بےحد ٹیلنٹڈ ڈانسر ہیں اور وہ کسی بھی پارٹی میں ڈانس پرفارم کرنے کے 2 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف
او ایم جی! کترینہ کیف کسی بھی پارٹی میں پرفارم کرنے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے لیتی ہیں۔
بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا بھی کترینہ کیف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے ہتھیاتی ہیں۔
بولی وڈ کے باجی راؤ رنویر سنگھ
رنویر سنگھ کسی شادی میں پرفارم کرنے کے تقریباً ایک کروڑ روپے لیتے ہیں۔
بنگال کی بیوٹی بپاشا باسو
بپاشا کی مانگ تھوڑی کم ہے وہ تقریب میں پرفارم کرنے کے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔
دبنگ گرل سوناکشی سنہا
سوناکشی کسی بھی شادی میں پرفارم کرنے کے 25 لاکھ لیتی ہیں تاہم اس میں ان کا میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ شامل نہیں۔
Thanks to wittyfeed