بھارت میں دھند اور آلودگی سے بولی وڈ ستارے متاثر
پاکستان اور بھارت ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور دھند اور آلودگی سے تر زہریلی ہوا سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال روز بروز پیچیدہ ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مسئلہ بنتا جارہا ہے۔دہلی کی اسموگ اور زہریلی ہواسے عوام کے ساتھ بولی وڈ ستارے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ لہذا اب وہ بولی وڈ اسٹارز جو کہ نئی دہلی میں ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیے ہیں، وہ تاثرات ذیل میں ہیں۔
A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on
ورون دھون بھی اپنی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ کے لیے دہلی پہنچے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ماسک پہنے ہوئے ہیں اور کہا ہے کہ ان حالات پر الزام تراشی سے بہتر یہ ہے کہ خود اس سب کو بدلا جائے اور اب اسکا مناسب وقت ہے۔
What’s happening in Delhi is dangerous in more ways than one can imagine...I’m filming here as I type this and I’m fearing things aren’t gonna really get any better... pic.twitter.com/hvj5bcUxlN — Arjun Kapoor (@arjunk26) November 8, 2017
اداکار ارجن کپور بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں مصروف ہیں لیکن آج انہوں نے شاہراہ پر اسموگ کے باعث حادثے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں موجود ہیں اور یہاں پر عوام کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہےہے لہٰذا سیاسی و ذاتی ایجنڈے کو نظر انداز کرنا چاہیئے اور اس کا حل نکالنا چایئے ورنہ ہم سب اس صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔
.. we cannot be doing this to our planet .. #choked #delhismog pic.twitter.com/xHk3PSn1SG
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) November 8, 2017
2 days of shooting in Delhi and my chest hurts, head hurts, & throat is paining. Can’t believe we have let things go so far.... — Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) November 8, 2017
بولی وڈ کی چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلمی کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں موجود ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک پہنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو دن سے یہاں پر موجود ہیں اور اس سے انکے سینے، سر اور گلے میں درد ہونے لگا ہے۔
پرینیتی نے مزید لکھا کہ ان کو یقین نہیں ہورہا کہ لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے اب ہمارے پاس صاف ہوا بھی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بچوں اور بوڑھوں کے بارے میں بھی عوام کو سوچنے پر زود دیا۔