انوشکا شرما کا شمار بولی وڈ کی سب سے زیادہ مصروف اداکاراوں میں ہوتا ہے ، اور وہ نہ صرف فلموں میں کام کرتی ہیں بلکہ وہ فلمسازی کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر وہ بولی وڈ کی پارٹیز میں بہت کم شرکت کرتی ہیں اور وہ بولی وڈ کے اکثر ایونٹس سے بھی خود کو دور رکھتی ہیں۔
حال ہی میں ان سے سوال کیا گیا کہ بولی وڈ میں کون انکے دوست ہیں اور وہ بولی وڈ میں اتنا زیادہ گھل مل کیوں نہیں جاتیں، تو انوشکا نے بتایا۔
وہ سمجھتی ہیں کہ بولی وڈ میں ان کے کافی دوست نہیں ہیں، اور وہ اکثر بولی وڈ کے ساتھیوں کے ساتھ دوستانہ طور پر ملتی ہیں اور ان کی عزت بھی کرتی ہیں ، انوشکا کو انکے ساتھ رہنا بھی اچھا لگتا ہے۔ تاہم انوشکا نے بتایا ، انکے کافی دوست فلم نگری سے باہر ہیں اور جب ان کو ان دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ان سے ملاقات کرلیتی ہیں۔
انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ عادتی طور پر بھی کافی سوشل نہیں ہیں اور اکثر اوقات فارغ وقت میں اپنے کام کی تیاری پر توجہ دیتی ہیں۔ انوشکاکا کہنا تھا کہ وہ بولی وڈ کی پارٹیز میں عام طور پر اسلئے نہیں جاتیں ،اکثر وہاں پر موسیقی انتہائی تیز آواز میں بجتی ہے ، جس سے باتیں کرنے کا بھی موقعہ نہیں ملتا۔
Courtesy: catchnews.com