پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

شائع 27 جنوری 2016 08:35am

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،حافظ آباد میں دھند کے باعث دو ویگنوں میں تصادم کے باعث بیس افراد زخمی ہوگئے،پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔لاہور،گوجرانوالہ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان،رحیم یار خان اور بہاولنگر کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،جس کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوگئی،اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حافظ آباد میں خانقاہ ڈوگراں روڈ پر دھند کے باعث دو ویگنوں میں تصادم کے باعث بیس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے،ترجمان نیشنل ہائی وے کے مطابق ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی رفتار آہستہ کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments