شائع 27 جنوری 2016 09:02am

دوبارہ تہلکہ مچانے آرہے ہیں تھری ایڈئٹس

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلم تھری ایڈئٹس کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عامر نے دو ہزار نو کی سب سے زیادہ مشہور اور بھارتی فلم انڈسٹری میں سو کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم تھری ایڈئٹس کا سیکوئل بنائے جانے کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم رنگ دے بسنتی کے دس سال مکمل ہونے کی تقریب میں سپر اسٹار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھری ایڈئٹس کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے ان سے فلم کا سیکوئل بنانے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے راج کمار ہیرانی نے ان سے کہا تھا کہ انہیں فلم کے لئے اچھی کہانی مل چکی ہے اور ہم جلد فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ تھری ایڈئٹس بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے ،اس میں عامر خان کے علاوہ آر مادھوان اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے جبکہ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور بھی فلم میں شامل تھیں۔

Read Comments