شائع 27 جنوری 2016 09:24am

فرحان اخترکی علیحدگی کیوں ہوئی۔۔وجہ سامنے آگئی

ممبئی:سال دوہزار سولہ بھارتی فلمی ستاروں کے لئے کافی برا ثابت ہورہا ہے کیونکہ سال کی ابتداءمیں مشہور اداکاروں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں رنبیر اور کترینہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں ابھی لوگ ان خبروں سے باہر نہیں نکل پائے تھے کہ بولی وڈ کے مشہور اداکاراور ہدایتکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آگئی ،یہ اس سال کی دوسری بر ی خبر ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فرحان اور ادھونا اختر کے درمیان علیحدگی کی وجہ فرحان کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم وزیر میں ان کی ساتھی آدیتی راﺅ حیدری کو بتایا جارہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرحان اس سے قبل تمام تقریب میں اپنی اہلیہ ادھونا کے ساتھ ہی شرکت کرتے تھے لیکن جب سے آدیتی ان کی زندگی میں آئیں ہیں انہوں نے پارٹیز میں اکیلے جانا شروع کردیا ہے۔

لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب ایک پارٹی میں فرحان نے آدیتی کے ساتھ شرکت کی اور آدیتی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

Read Comments