Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے دو سو گیارہ سے ن لیگ کے رکن غلام مرتضیٰ جتوئی کوکامیاب امیدوارقراردیدیا،جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں ٹربیونل کا فیصلہ فراہمی انصاف کی بدترین مثال ہے۔الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو گیارہ پر پیپلزپارٹی کے ذوالفقار بھن کوکامیاب قراردیدیا تھا، عدالت عظمیٰ میں جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے غلام مرتضیٰ جتوئی کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قراردیا کہ ٹربیونل اثاثہ جات اورٹیکس عدم ادائیگی کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لے کرفیصلہ دے،دوران سماعت جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ٹربیونل کا فیصلہ فراہمی انصاف کی بدترین مثال ہے،یونیورسٹی غلام مرتضیٰ جتوئی کی ڈگری کودرست قراردے رہی ہے توہم اسے جعلی کیسے کہہ دیں۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے دو سو گیارہ سے ن لیگ کے رکن غلام مرتضیٰ جتوئی کوکامیاب امیدوارقراردیدیا،جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں ٹربیونل کا فیصلہ فراہمی انصاف کی بدترین مثال ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو گیارہ پر پیپلزپارٹی کے ذوالفقار بھن کوکامیاب قراردیدیا تھا، عدالت عظمیٰ میں جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے غلام مرتضیٰ جتوئی کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے قراردیا کہ ٹربیونل اثاثہ جات اورٹیکس عدم ادائیگی کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لے کرفیصلہ دے،دوران سماعت جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ٹربیونل کا فیصلہ فراہمی انصاف کی بدترین مثال ہے،یونیورسٹی غلام مرتضیٰ جتوئی کی ڈگری کودرست قراردے رہی ہے توہم اسے جعلی کیسے کہہ دیں۔