شائع 13 نومبر 2017 04:38pm

مادھوری کے رشتے سے کس نے انکار کیا ؟ حیران کن

مادھوری دکشت کا شمار بولی وڈ کی مقبول ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے انیس سو چوراسی میں فلم  ابودھ سے ڈیبیو کیا تاہم ان کو فلمی دنیا میں مقبولیت فلم تیزاب سے ملی ۔ لیکن آپ کو حیرت ہوگی کہ وہ لڑکی جس نے اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کے دل جیت لیے تھے ،اسکا رشتہ بھی کسی شخص نے ٹھکرادیا یا اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب مادھوری نے اپنا فلمی کیریئر شروع ہی کیا تھا اور ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ مادھوری بحیثیت اداکارہ پہچانی جائیں۔ اور یہی وہ وقت تھا جب ان کے والدین نے رشتے کی تلاش شروع کردی، اور بڑی تلاش کے بعد وہ یہ رشتہ ڈوھونڈنے میں کامیاب بھی ہوگئے ، اور وہ لڑکا کوئی اور نہیں بلکہ اس وقت کے معروف گلوکار سریش واڈکر تھے تاہم انہوں نے مادھوری سے دبلی ہونے کے سبب شادی سے انکار کردیا، سریش بھی اس وقت نئے تھے اور موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنارہے تھے۔

 

تاہم بعد میں مادھوری کی شادی امریکا میں مقیم ڈاکٹر شری رام مادھوو سے ہوگئی جبکہ سریش واڈکر کی شادی کلاسیکل گلوکارہ جیا اور اننیا سے ہوگئی۔  اور اس وقت دونوں اپنی ازدواجی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں اور دو، دو بچوں کے ماں، باپ ہیں۔

Courtesy: nyozflix.com

Read Comments