کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کونسا دھوم مچانے والے اداکار ہے؟
کیا آپ پہچان سکتے ہیں اگر نہیں تو عرض ہے یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بچپن کی تصویر ہے۔ اور اب یہ ہستی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ امیتابھ کی پیدائش انیس سو بیالیس میں گیارہ اکتوبر کو ہوئی۔ امیتابھ کو مقبولیت فلم زنجیر اور دیوار سے انیس سو ستر میں ملی اور بولی وڈ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ان کو بولی وڈ کا فرسٹ اینگری ینگ مین کا خطاب بھی ملا۔
امیتابھ کو بولی وڈ کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے اور اب تک وہ ایک سو نوے فلموں میں کام کرچکےہیں۔ امیتابھ کو بولی وڈ کا سب سے با اثر اداکار کہا جاتا ہے۔ اور انیس سو ستر سے لے کر انیس اسی تک فلم انڈسٹری میں ان کی مقبولیت کے سبب فرانسیسی ہدایت کار فرانکوئس ٹروفٹ نے ان کو ون مین انڈسٹری کا خطاب دیا تھا۔ اب تک امیتاب بچن کئی اعزازات اور ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ انہوں نے پندرہ فلم فیئر ایوارڈ سمیت اکتالیس نامزدگیاں مجموعی طور پر حاصل کیں۔
بھارتی حکومت بھی سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پدما شری سمیت کئی ایوارڈز سے نواز چکی ہے۔