شائع 15 نومبر 2017 05:19am

ایک سال کے اندر شادی کا خاتمہ کرنے والے 8 مشہور جوڑے

زندگی اور موت انسانی زندگی کے دو ایسے پہلو ہیں جن کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ اسی طرح ملاپ اور جدائی بھی زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ اس بات سے تو آپ ضرور اتفاق کرتے ہوں گے کہ انسان زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ تو پیار میں مبتلا ہوتا ہی ہے لیکن کبھی ان پیار بھری کہانیوں کا اختتام اچھے انداز میں تو کبھی یہ سلسلہ ایک بڑا درد دے جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان مشہور جوڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے شادی کے ایک سال کے اندر اندر اپنی راہیں جدا کرلیں۔

ریکھا اور مکیش اگروال

ایور گرین بیوٹی ریکھا نے 1990 میں دہلی کے ایک تاجر سے شادی کی۔ تاہم شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی مکیش اگروال نے خودکشی کرلی اور اس طرح ریکھا کی شادی صرف 12 مہینے ہی گزار سکی۔

کرن سنگھ گروور اور شردھا نِگم

کرن سنگھ گروور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں ٹی وی میں اداکاری کے ذریعے کیا اور بہت جلد ہی اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہی اداکارہ شردھا نگم کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں نے 2008 میں شادی کرلی تاہم 10 ماہ کے انر ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

ملیکا شراوت اور کرن سنگھ گِل

یہ بات بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ ملیکا شراوت بولی وڈ میں قدم رکھے سے قبل ہی شادی شدہ تھیں۔ لیکن انہوں نے ہمیشہ اس راز کو چھپائے رکھا اور کبھی بھی اس بات کو قبول نہیں کیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہون نے صرف اداکاری کیلئے اپنی شادی کو ایک سال کے اندر اندر ختم کردیا۔

منیشا کوریلا اور سمرات دہل

سال 2010 میں ماضی کی اداکارہ منیشا کوریلا نے نیپال کے ایک تاجر سمرات دہل سے کھٹمنڈو میں شادی کی۔ لیکن کچھ مہینوں میں ہی دونوں میں ایسے اختلافات پیدا ہوئے کہ الگ الگ رہنے لگے پھر 2012 میں قانونی طور پر علیحدگی اختیار کی۔

ساجد ناڈیاڈوالا اور دیویا بھارتی

ساجد ناڈیاڈوالا اور خوبصورت اداکارہ دیویا بھارتی فلم 'شعلے اور شبنم' کے سیٹ پر پیار میں مبتلا ہوئے اور 1992 میں شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جب دونوں کی شادی کو ایک سال ہونے ہی والا تھا تو ایک حادثے میں دیویا بھارتی اس دنیا سے چل بسیں۔ ان کی موت آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

پُلکیت سمرات اور شویتا روہیرا

پُلکیت نے 2014 میں اپنی طویل عرصے تک گرل فرینڈ رہنے والی لڑکی شویتا روہیرا سے شادی کی۔ دونوں محض 11 ماہ تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا سکے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکارہ یامی گوتم دونوں کی علیحدگی کا باعث بنیں۔

سمیر سونی اور راج لکشمی

مشہور اداکار سمیر سونی نے ایک کامیاب ماڈل راج لکشمی سے شادی کی تاہم ان کی شادی 6 ماہ بھی مکمل نہ کرسکی۔ سمیر اب اداکارہ نیلم کے ساتھ ایک خوشنما شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

ہتین تیجوانی

گوری پرادھان سے شادی سے قبل بھی ہتین ایک شادی کرچکے تھے تاہم ان کی وہ شادی 11 ماہ سے زیادہ نہ چل سکی۔ انہوں نے میڈیا پر کبھی اپنے ماضی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ایسا ہوچکا ہے۔

Thanks to wittyfeed

Read Comments