وہ 11 بولی وڈ فلمیں جن کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے
پدمن
اس فلم کی بنیاد ٹوئنکل کھنّا کی کتاب ہے اور اس میں ان کے شوہر اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے۔
پری
فلم 'پری' میں انوشکا شرما کے پہلے لُک نے ہی لوگوں میں کھلبلی مچادی تھی۔ اس فلم میں انوشکا کے ساتھ پرمبراتا چیٹرجی مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ پروست روئے کا بھی ڈیبیو ہورہا ہے۔
فنّے خان
فنّے خان ایک اور ایسی فلم ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اس فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے بچن اور راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔
باغی ٹو
یہ فلم ٹائیگر شروف کی ہی فلم باغی کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ انہی کی گرل فرینڈ دشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔
ٹو پوائنٹ زیرو
اگر اس فلم کو سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس فلم میں رجنی کانتھ، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کے بجٹ کا اندازہ تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔
کیدارناتھ
کیدارناتھ میں سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کررہی ہیں جبکہ ان کے مخالف سُشانت سنگھ راجپوت مرکی کردار ادا کررہے ہیں۔
گولڈ
اس فلم میں بھی اکشے کمار لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار نے جب سے اس فلم کا اپنا فرسٹ لُک شیئر کیا ہے مداحوں کی دلچسپی اور بڑھ گئی ہے۔
ہرش وردھن کپور کا ریوینج ڈرامہ، ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی
چاہے ہرش وردھن کپور کی پہلی فلم باکس آفس پر اتنی کامیاب نہ رہی ہو مگر ان کی اداکاری نے ان کے ڈیبیو کو شاندار بنایا۔ اب وہ اس ریوینج ڈرامے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔
Thanks to indiatimes