شائع 15 نومبر 2017 12:57pm

جوانی میں موت کا شکار ہونیوالی پاکستانی اداکارائیں

شوبز میں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اس میں داخل ہوتے ہی دھوم مچادیتے ہیں اور انتہائی قلیل عرصے میں وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن جاتے ہیں تاہم جب ایسے لوگ کسی ناگہانی حادثے کا شکار ہوکر یا پھر کسی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جائیں تو اس سے پوری قوم غم کا شکار ہوجاتی ہے۔ ذیل میں ایسے بعض اداکارائیں  بیان کی گئی ہیں۔

نازیہ حسن

نازیہ حسن کا شمار بھی پاکستان کی معروف گلوکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور انہوں نے بہت جلد شوبز کی دنیا میں اپنا نام بھی بنایا تاہم صرف پینتیس برس کی عمر میں کینسر کے باعث اپنی زندگی ہار بیٹھیں۔

ثناء خان

ثناء خان کا شمار بھی پاکستان کی معروف اداکارہ میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے ڈرامے پرچھائیہ کی بدولت عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی اور دوہزار تیرہ کے آخر میں ہی ان کی اداکار بابر سے شادی بھی ہوئی تھی لیکن محض چار ماہ بعد ہی دوہزار چودہ میں دونوں میاں بیوی ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے جس میں اداکارہ ثناء خان اپنی زندگی ہار بیٹھیں۔

ماریہ خان

ماریہ خان نے بھی بلاگ بسٹر فلم محبت سچیاں سے شوبز میں قدم رکھا تاہم محض اٹھائیس سال کی عمر میں وہ دار فانی سے کوچ کرگئیں، ان کو دل کادورہ پڑا تھا جس کو وہ برداشت نہیں کرسکی تھیں۔  ان کی تدفین پاک پتن میں کی گئی۔

نادرہ

لالی وڈ میں اداکارہ نادرہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے مسلسل آٹھ سال تک اردو اور پنجابی فلموں میں راج کیا تھا۔ تاہم انیس سو پچانوے میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے ہوئے ان کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

Read Comments