شائع 27 جنوری 2016 11:29am

سنا یا ایرانی کی زندگی میں آیا نیا موڑ۔۔۔

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنا یا ایرانی اپنے قریبی دوست موہیت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق موہیت اور سنایاکی جوڑی بھارتی ٹی وی کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔دونوں ایک ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر ملے تھے ،پھر انہوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کے مداح کافی عرصے سے دونوں کی شادی کی خبر کے منتظر تھے بلآخر گزشتہ پیر کو دونوں نے گووا میںشادی کرلی۔

واضح رہے کہ دونوں کو پہلی بار بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ملے جب ہم تم میں کاسٹ کیا گیا تھا اور انہیں مداحوں کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

Read Comments