ٹارزن دی ونڈر کار اب کہاں اور کس حال میں ہے؟
فلم 'ٹارزن دی ونڈر کا' 2004 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں وٹسل سیٹھ، عائشہ ٹاکیہ اور اجے دیوگن مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم میں کار کا نام ٹارزن رکھنے کا مقصد اسی نام سے ایک گاڑی کو لانچ کرنا تھا۔ تاہم باکس آفس پر فلم کی بری طرح ناکامی کے بعد اس کار کو کبھی لانچ نہیں کیا گیا۔ یہ فلم تو اتنی کامیاب نہیں ہوسکی لیکن ڈیبیو کرنے والی عائشہ ٹاکیہ کو فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیکن آج ہم آپ کو اس فلم کے بارے میں کچھ نہیں بتانے جاہے بلکہ فلم میں جس کار کا استعمال کیا گیا تھا اس کی حالت دکھانے جارہے ہیں۔ فلم 'ٹارزن دی ونڈر کار' میں دکھائی گئی یہ چمکتی دھمکتی بدنصیب کار اب بہت بری حالت میں دھول مٹی کا مقابلہ کرتی ایک کونے میں کھڑی ہے۔ اس کار کی ایسی حالت کیوں ہوئی یہ بھی آپ کو ذیل میں بتایا جائے گا لیکن اس سے قبل اس خوبصورت کار کی اس بری حالت میں تصویر دیکھیں۔ اس کار کی یہ حالت ایسے ہوئی کہ جب فلم کی ناکامی کے بعد اسے بیچنے کے لئے پیش کیا گیا تو اس کی قیمت بھارتی دو کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اسے خریدنے میں کسی خریدار نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ اس کے بعد ایک بار پھر حیران کن طور پر اسے 2006 میں بیچنے کے لئے پیش کیا گیا اور اس کی قیمت محض 35 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی گئی۔ تاہم اس بار بھی یہ کار کسی خریدار کی توجہ اپنی طرف متوجہ نہ کرواسکی۔ اس کوشش کے بعد ایک گیراج میں کار کو تنہا چھوڑ دیا گیا اور اب اس کی حالات ایسی ہوگئی۔ Thanks motoroids