اپ ڈیٹ 16 نومبر 2017 03:21pm

دپیکا کو ناک کاٹنے کی دھمکی

بولی وڈ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کو ان کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے دی گئی ۔ بھارتی انتہاپسند تنظیم شری راجپوت کرنا راجستھان کے صدر ماہیپال سنگھ نے فلم پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی ہیروئن دپیکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ دپیکا کی ناک کاٹنے میں بھی جھجک کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

پہلے اسہی تنظیم نے فلم پدماوتی کے ہدایت کار سنجے لیلہ بھنسالی کا سر کاٹنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ تنظیم کی طرف سے یکم دسمبر کو بھی ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے، اسہی تاریخ کو فلم پدماوتی کی نمائش متوقع ہے۔ تنظیم کی جانب سے سنیما مالکان کو دھمکی دی جارہی ہے اگر کسی نے یہ فلم نمائش کیلئے لگائی تو اسکا سنیما بھی نذر آتش کردیا جائیگا۔

انڈیا ٹوڈے سے بھی بات کرتے ہوئے کرنا تنظیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ناچنے والی عورت نے پدماوتی کا کردار ادا کیا ہے۔ دپیکا کے اس بیان پر کہ بھارت مسلسل پیچھے جارہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت پیچھے نہیں جارہا تم اسکو پیچھے کررہے ہو۔ انہوں نے دپیکا سے اپیل بھی کی کہ وہ عورت کی تذلیل کرنے سے گریز کریں ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ دپیکا نے فلم میں رقص بھی کیا ہے لیکن کم کپڑے پہن کر رقص کیوں کیا؟ اور کس طرح وہ دنیا کے سامنے بھارتی عورت کو پیش کررہی ہیں؟

پہلے ہدایت کار سنجے لیلہ بھنسالی نے بھی اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس فلم میں کسی بھی طرح کے حقائق توڑ مروڑ کر بیان نہیں کیے گئے ہیں۔

Source: india today

Read Comments