ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں نو فروری تک توسیع

شائع 27 جنوری 2016 12:38pm

کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ میں نوفروری تک توسیع کردی۔

کراچی میں ڈاکٹرعاصم حسین کا ریمانڈ مکمل ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسرنے اب تک کی گئی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اورمزید پندرہ روزکے ریمانڈ کی استدعا کی۔تحقیقات کے لیے ٹائم فریم سے متعلق عدالتی استفسارپرتفتشی افسرکاکہنا تھا کہ تفتیش جلد مکمل ہوجائے گی۔

ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ عدالت تحقیقات کے لیے وقت مقررکرے۔وکیل کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے جوتفتیش ہوئی اس سے متعلق کچھ نہیں بتایاگیا۔میڈیکل چیک اپ کے لیے لایا جاتا ہے تواہلکارموجود رہتے ہیں،سیکورٹی کے نام پرغیرانسانی سلوک ہورہا ہے،کیاڈاکٹرعاصم کوخوفزدہ کرکے مارناچاہتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ میں نوفروری تک توسیع دے دی۔

Read Comments