Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی۔ ادارے فروخت کرکے ترقی نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی مزدوروں کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔اپنے چیمبرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی۔پی آئی اے کی نجکاری میں بدنیتی سامنے آرہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے چونتیس فیصد اخراجات کم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پی آئی اے کے حوالے سے بل اسمبلی سے منظورکرانا زیادتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ادارے فروخت کرکے ترقی نہیں ہوتی۔پیپلزپارٹی مزدوروں کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت طاقت کے زورپراگرنجکاری کرے گی توہم مقابلہ کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ سے نجکاری بل پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارے دورمیں چودہ سوپینتیس نوکریاں،جبکہ موجودہ حکومت اب تک ایک ہزارنوکریاں دے چکی ہے۔
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی۔ ادارے فروخت کرکے ترقی نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی مزدوروں کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔
اپنے چیمبرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی۔پی آئی اے کی نجکاری میں بدنیتی سامنے آرہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے چونتیس فیصد اخراجات کم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پی آئی اے کے حوالے سے بل اسمبلی سے منظورکرانا زیادتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ادارے فروخت کرکے ترقی نہیں ہوتی۔پیپلزپارٹی مزدوروں کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت طاقت کے زورپراگرنجکاری کرے گی توہم مقابلہ کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ سے نجکاری بل پہلے بھی مسترد کیا اب بھی کریں گے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارے دورمیں چودہ سوپینتیس نوکریاں،جبکہ موجودہ حکومت اب تک ایک ہزارنوکریاں دے چکی ہے۔