شائع 17 نومبر 2017 06:30am

'دپیکا یا سنجے کا سَر لاؤ اور 5 کروڑ لے جاؤ'

میرٹ: گذشتہ روز میرَٹ کے ایک ٹھاکر نے فلم 'پدماتی' کے ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی یا اداکارہ دپیکا پاڈوکون کا سَر لانے والے کے لئے بھارتی 5 کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

ٹھاکر ابھیشیک کا کہنا تھا کہ 'جو بھی شخص سنجے لیلا بھنسالی یا دپیکا پاڈوکون کا سَر لاکر دے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام سے نوازا جائے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'رانی ماں پدماوتی نے 12 ہزار دیگر خواتین کے ساتھ اپنی زندگی کو قربان کردیا لیکن بھنسالی نے اپنی فلم میں ان کی بہادری پر سوال اٹھائے اور کردار کشی کی۔ یہ بالکل بھی برداشت کے قابل نہیں یا تو دونوں کو ملک چھوڑ دینا چاہیئے نہیں تو اپنا سر قلم کروانے کے لئے تیار ہوجانا چاہیئے'۔

ٹھاکر کے اس حیران کن اعلان کے بعد یو پی کے پرنسپل سکریٹری (ہوم) اروند کمار نے یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹری کو خط لکھ دیا۔ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر فلم کو اس کی موجودہ حالت میں ہی ریلیز کردیا گیا تو یہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرسکتی ہے۔

ٹھاکر ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ 'اگر کوئی شخص سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا کا سر قلم نہیں کرے گا تو میں یہ کام خود کردوں گا'۔

انہوں نے اپنے بیان کے بارے میں کہا کہ 'مجھے پولیس ایکشن کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اگر اس معاملے میں اپنی جان بھی قربان کرنی پڑی تو میں کردوں گا'۔

Thanks to timesofindia

Read Comments