شائع 17 نومبر 2017 01:50pm

معروف اداکار شفیع محمد کی  برسی

کراچی : اداکارشفیع محمد شاہ کا شمار ٹیلی وژن کے ان ورسٹائل فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی منفرد آواز و انداز  اور اپنی خوبصورت اداکاری سے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں،انہیں اپنی مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے ہیں۔

خوبصورت آواز، بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری اورتاثرات اداکار شفیع محمد کا خاصہ تھے، انہوں نے جو  کردارادا کیا بہت خوب کیا۔

کنڈیارو میں   انیس سو انتالیس کو پیدا ہونے والے شفیع محمد نے فنی سفر ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور پھر سندھی ڈراموں میں اداکاری کی۔

ڈرامہ سیریل ’آنچ‘ نے شفیع محمد شاہ کو مقبولیت کے بامِ عروج پر پہنچادیا،چاند گرہن،دائرے،دیواریں،جنگل،بند گلاب،کالی دھوپ، ماروی، تپش اورمحبت خواب کی صورت جیسے مقبول ڈرامے ان کی فنی شناخت بنے۔

انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا۔  دوہزار چھ  میں شفیع محمد شاہ بیمار ہوئے، سترہ  نومبر  دوہزار سات کویہ منفرد اداکار چھپن سال کی عمر میں دارفانی س کوچ کرگئے۔

Read Comments