Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مٹھی:مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا مزید چھ بچے چل بسے ، رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو دو ہو گئی ہے۔صحرائے تھر کے باسی سنگین مسائل سے دوچار ہیں،کم عمری کی شادی، قبل از وقت بچوں کی پیدائش اور غذائی قلت کے باعث کئی ننھی جانیں زندگی ہار چکی ہیں۔ آج بھی تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا کمسن بچے چل بسے۔سول اسپتال مٹھی سمیت تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں بچوں سمیت دو سو سے زائد افراد زیر علاج ہیں، متعدد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اور بدین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مٹھی:مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا مزید چھ بچے چل بسے ، رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو دو ہو گئی ہے۔
صحرائے تھر کے باسی سنگین مسائل سے دوچار ہیں،کم عمری کی شادی، قبل از وقت بچوں کی پیدائش اور غذائی قلت کے باعث کئی ننھی جانیں زندگی ہار چکی ہیں۔
آج بھی تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا کمسن بچے چل بسے۔سول اسپتال مٹھی سمیت تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں بچوں سمیت دو سو سے زائد افراد زیر علاج ہیں، متعدد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اور بدین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔