شائع 18 نومبر 2017 02:15pm

ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

لاس اینجلس : معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ٹیلر سوئفٹ کی نئی گانے کی البم ریپوٹیشن نے دس لاکھ پچاس ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

پہلے یہ ریکارڈ گلوکار ایڈ شیرین کے پاس تھا۔ ان کے گانے کے البم کی نو لاکھ انیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ تاہم اب یہ ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور بل بورڈ کے مطابق ان کی البم ریپوٹیشن کی  محض چار روز میں  دس لاکھ پچاس ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی چوتھی البم ہے جس کو محض ایک ہفتے کے اندر ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا اعزاز حاصل ہوسکا ہے۔ انیس سو اکیانوے سے اب تک پہلے ہی  ان کی تین البمز یہ ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔

Courtesy: Zee news

Read Comments