شائع 18 نومبر 2017 03:02pm

فلم پدماوتی کو بھی بھارتی بورڈ کا بڑا دھچکا

ممبئی :فلم پدماوتی کو بھی بھارتی سنسر بورڈ نے بڑا دھچکا دے دیا ۔دپیکا  اور سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوتی آجکل سوشل میڈیا پر اہم ایشو بنی ہوئی ہے اور ہرکوئی اس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ایک طرف تو فلم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں اور دوسری طرف بعض حلقے فلم پدماوتی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس تمام ہلہ بولو مہم کے دوران فلم پدماوتی کو بھارتی فلموں کے سرٹیفکیشن بورڈ سی بی ایف سی نے بھی بڑا دھچکا دے دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پدماوتی تکنیکی وجوہات کی بناء پر واپس فلمسازوں کو بھیجی جارہی ہے۔

اے این آئی کو سی بی ایف سی کے ذرائع نے بتایا اگر یہ فلم متعلقہ وجوہات دور کرنے کے بعد دوبارہ بورڈ کے پاس آتی ہے تو اسکو مروجہ اصولوں کے مطابق ہی جانچہ جائیگا۔

سی بی ایف سی کے سربراہ نے بھی اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مایوسی ہے یہ فلم قومی ٹیلی ویژن چینلز اور میڈیا پر پیش کی جارہی ہے بغیر اس بات کے جانچے کہ اسکو سی بی ایف سی نے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فلم پدماوتی کو جانچنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے اور فلمساز نے تسلیم کیا ہے ابھی اس کی دستایزات مکمل نہیں ہیں آیا کہ یہ تخیلاتی کام ہے یا تاریخی فلم ہے۔

فلم پدماوتی کو پہلی دسمبر کو جاری ہورہی ہے اور اس میں رنبیر سنگھ علاوالدین خلجی اور شاہد کپور مہاروال رتن  سنگھ  کا کردار ادا کررہے ہیں۔

Courtesy: Zee News

Read Comments