Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں صوبائی موٹروہیکل بل دوہزارپندرہ کی منظوری جمعے تک ملتوی کر دی گئی۔ بل میں معاوضہ کی رقم انتہائی کم ہونے کو اپوزیشن نے لائسنس ٹو کل کے مترادف قراردیا۔صوبائی موٹروہیکل بل دوہزارپندرہ ایوان میں پیش کی گئی۔موٹروہیکل بل کے تحت حادثات میں نقصانات کا ازالہ تجویزکردیا گیا۔حادثہ کا ذمہ دارشخص مرنے والے کے لواحقین کوڈھائی لاکھ روپے اداکرے گا،آنکھ ضائع ہونے پرپچھہتر ہزارروپے،انگوٹھے کامعاوضہ چالیس ہزارمقرر۔ایک دانت ٹوٹا توساڑھے بارہ ہزاراورپوری بتیسی کے نقصان پرپچاس ہزارروپے اداکرناہوں گے۔ بل پیش ہوا تواپوزیشن نے اسے لائسنس ٹوکل قراردیتے ہوئے ترمیم پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ موت کی صورت میں معاوضہ تیس لاکھ روپے ہونا چاہیے۔نصرت سحرعباسی کا کہا تھا کہ انسانی اعضاء کی قیمت لگانی ہے تو کم ازکم وہ اتنی توہوکہ ورثاء کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔جس پرسینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کا کہناتھا کہ معاوضہ کی رقم دوسرے صوبوں کی شرح کومد نظررکھتے ہوئے مقررکی گئی۔سکندرمیندھروکا کہنا تھا یہ نہ سمجھا جائے کہ رقم حکومت کواداکرنی ہے اس لئے کم رکھی گئی۔رقم حادثے کا ذمہ دارشخص متاثرہ فریق کو اداکرے گا،غلطیوں کی نشاندہی اورمزید غورکے لیے بل کی منظوری جمعے تک ملتوی کردی گئی۔
کراچی:سندھ اسمبلی میں صوبائی موٹروہیکل بل دوہزارپندرہ کی منظوری جمعے تک ملتوی کر دی گئی۔ بل میں معاوضہ کی رقم انتہائی کم ہونے کو اپوزیشن نے لائسنس ٹو کل کے مترادف قراردیا۔
صوبائی موٹروہیکل بل دوہزارپندرہ ایوان میں پیش کی گئی۔موٹروہیکل بل کے تحت حادثات میں نقصانات کا ازالہ تجویزکردیا گیا۔حادثہ کا ذمہ دارشخص مرنے والے کے لواحقین کوڈھائی لاکھ روپے اداکرے گا،آنکھ ضائع ہونے پرپچھہتر ہزارروپے،انگوٹھے کامعاوضہ چالیس ہزارمقرر۔ایک دانت ٹوٹا توساڑھے بارہ ہزاراورپوری بتیسی کے نقصان پرپچاس ہزارروپے اداکرناہوں گے۔
بل پیش ہوا تواپوزیشن نے اسے لائسنس ٹوکل قراردیتے ہوئے ترمیم پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ موت کی صورت میں معاوضہ تیس لاکھ روپے ہونا چاہیے۔نصرت سحرعباسی کا کہا تھا کہ انسانی اعضاء کی قیمت لگانی ہے تو کم ازکم وہ اتنی توہوکہ ورثاء کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
جس پرسینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کا کہناتھا کہ معاوضہ کی رقم دوسرے صوبوں کی شرح کومد نظررکھتے ہوئے مقررکی گئی۔سکندرمیندھروکا کہنا تھا یہ نہ سمجھا جائے کہ رقم حکومت کواداکرنی ہے اس لئے کم رکھی گئی۔رقم حادثے کا ذمہ دارشخص متاثرہ فریق کو اداکرے گا،غلطیوں کی نشاندہی اورمزید غورکے لیے بل کی منظوری جمعے تک ملتوی کردی گئی۔