فیصل آباد:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ریلی

شائع 27 جنوری 2016 01:43pm

فیصل آباد:فیصل آباد میں سرکاری محکموں کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

فیصل آباد میں ایوب ریسرج اور محکمہ انہار کے ٹیکنیکل اور گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر جھنگ روڈ سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی۔ اور ضلع کونسل چوک میں دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا،مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنیکل سٹاف اور گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کے سکیل اپ گریڈ اور تنخواہیں نہ بڑھا کر زیادتی کر رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے،لیکن وہ پرانی تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کرے۔

Read Comments