شائع 20 نومبر 2017 08:04am

بولی وڈ انڈسٹری کی 10 سب سے خوبصورت آنکھیں

آنکھوں کی خوبصورتی انسانی شخصیت پر گہرا اثرا رکھتی ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ خوبصورت آنکھوں والے افراد لوگوں کو باآسانی اپنی جانب متوجہ کرلیتے ہیں۔ گذشتہ برس پاکستانی 'چائے والے' کی آنکھوں نے پور دنیا کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔

آج ہم آپ کو وڈ کی 10 انتہائی خوبصورت آنکھوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان آنکھوں نے کروڑوں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرکے خوب شہرت حاصل کرلی ہے۔

نمبر دس لیزا ہیڈن

بھارت کی خوبصورت ماڈل لیزا ہیڈن نے اپنی آنکھوں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ کرلیا ہے۔

نمبر نو سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ بھی اپنی آنکھوں اور اداکاری کے جلوے بکھیر کر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔

نمبر آٹھ ایمی جیکسن

برطانوی ماڈل کا بولی وڈ میں ڈیبیو تو اتنا شاندار نہیں رہا تاہم ان کے لُکس اور آنکھوں کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا۔

نمبر سات بپاشا باسو

بنگال کی بیوٹی بپاشا کی آنکھیں بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

نمبر چھ ودیا بالن

فلم 'بیگم جان' کی مشہور اداکارہ ودیا بالن بھی بولی وڈ میں کئی عرصے سے اپنی آنکھوں کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔

نمبر پانچ کاجول

فلم'بازی گر' کا گانا 'یہ کالی کالی آنکھیں' شاہ رخ خان اور کاجول پر فلمایا گیا۔ اس گانے کے بعد کاجول کی آنکھوں کو بھی بولی وڈ کی خوبصورت آنکھوں میں شامل کرلیا گیا۔

نمبر چار کترینہ کیف

بولی وڈ کی باربی ڈول کا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ان کی خوبصورت آنکھیں بھی مداحوں کو بہت بھاتی ہیں۔

نمبر تین دپیکا پاڈوکون

فلم 'اوم شانتی اوم' سے کیریئر کا شاندار آغاز کرنے والی دپیکا پاڈوکون کی آنکھیں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں۔

نمبر دو کرینہ کپور خان

کرینہ کپور خان کو بولی وڈ کی بیبو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے گذشتہ کئی برسوں میں بولی وڈ میں اپنا مقام بنا رکھا ہے ان کی آنکھیں بھی بے حد حسین ہیں۔

نمبر ون ایشوریا رائے بچن

سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی انوکھی رنگت والی آنکھیں کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنالیتی ہیں۔

Thanks to worldstopmost

Read Comments