اپنی صورت کی وجہ سے رجیکٹ ہونے والے 7 بولی وڈ اداکار
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن بولی وڈ انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ابتداء میں انہیں صورت اور بہت زیادہ لمبے ہونے کی وجہ سے فلم سازوں کی جانب سے رجیکٹ کردیا گیا تھا۔ کترینہ کیف کترینہ کو بولی وڈ کی سب سے خوبصورت حسینہ تصور کیا جاتا ہے لیکن ابتداء میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا رہا۔ انہیں بھارتی چہروں سے مشابہت نہ رکھنے پر رجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ عرفان خان کیریئر کی ابتداء میں عرفان خان کو موویز میں اداکاری کے لئے کوئی رقم ادا نہیں کی جاتی تھی۔ انہیں پروڈیوسرز کی جانب سے کہا جاتا کہ ان کا کردہ کام پیسے کمانے کے لائق نہیں۔ تاہم 6 سال کی انتھک محنت کے بعد انہیں صلہ ملا اور اب نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہالی وڈ بھی ان کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ گووندا بولی وڈ کے چیچی گووندا کو کیریئر کی ابتداء میں کافی چھوٹا دکھنے پر رجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی دم دار اداکاری اور شاندار ڈانسنگ کے ذریعے اپنا لوہا منوایا۔ دھنوش دھنوش کو فلم سازوں نے صاف بتایا کہ وہ فلموں میں اداکاری کے لئے بالکل سوٹ نہیں کرتے، ان کا چہرہ اس قابل نہیں کہ وہ فلموں میں اداکاری کرسکیں۔ انوشکا شرما ابتداء میں انوشکا شرما بھی اپنے پلین لُک کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنیں لیکن انہوں نے اس چیز حاوی نہ کیا اور اپنا فوکس کام پر مرکوز رکھا انتھک محنت کی وجہ سے کامیابی اب ان کے قدموں کو چومتی ہے۔ ارجن کپور ارجن کپور ابتداء میں خاصے موٹے ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں بے حد تنقید کا سامنا تھا تاہم انہوں نے یہ سیکھ لیا کہ دنیا انسان کو کس طرح جج کرتی ہے۔ Thanks to Viral.laughingcolours