آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی کی سیکورٹی صورتحال پراعلیٰ سطح کا اجلاس

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2016 05:43pm

کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کراچی کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شہر کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور سیکورٹی ایجنسیز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیز نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شہر کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں بحالی امن کے لیے رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے۔

Read Comments