شائع 20 نومبر 2017 04:48pm

بھارت بمقابلہ سری لنکا: پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کولکتہ:بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

کولکتہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں خراب روشنی نے سری لنکا کو شکست سے بچالیا۔

 بھارت کے 231 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے سات وکٹوں پر75رنزبنائے۔

کولکتہ ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت نے ایک وکٹ پر 171رنزسے اننگز آگے بڑھائی۔

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کی 18ویں اورکیرئیر کی مجموعی طور پر50 ویں سنچری اسکور کی۔

میچ کونتیجہ خیزبنانےکیلئےبھارت نے آٹھ وکٹوں پرتین سوباون رنزپراننگز ڈیکلیئرکردی۔

سری لنکا کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی پیسرزنےآئی لینڈرزکومشکلات سےدوچارکئےرکھا اوروقفےوقفےسےوکٹیں حاصل کرتےرہے۔

سری لنکا نے سات وکٹوں پر75رنزبنائے تھے کہ امپائرزنےخراب روشنی کے سبب کھیل ختم کردیا۔

Read Comments