Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گندم کی حفاظت کے لیے جدید طریقہ کاراپنایا جائے جبکہ مضرصحت گندم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے خرم شیرزمان کاکہنا تھاکہ ہرسال کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوجاتی ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے کوبرداشت کرنا پڑتا ہے۔صوبائی وزیرخوراک ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری گودام میں گنجائش نہ ہونے کے باعث گودام کرائے پرلینا پڑتے ہیں۔ ایم کیوایم کے عامرمعین پیرزادہ ،فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی ودیگرنے مطالبہ کیاکہ محکمہ خوراک کواپنے گودام تعمیرکرنا چاہیے اورگندم محفوظ کرنے کے لیے جدید طریقہ کاراپنایاجائے۔قرض پرگندم حاصل کرنے کے طریقہ کاری پرتنقید کرتے ہوئے خرم شیرزمان اورکامران خان کا کہنا تھاکہ اسلام میں سودحرام ہے،گندم کی خریداری کے لیے حاصل کئے گئے قرض پرسود کی ادائیگی اسلام کے منافی ہے۔جس پراسپیکرکا کہنا تھاکہ سودحرام ہے لیکن اگرورلڈ بینک کو پتہ چل گیا تووہ قرضہ دینا بند کردے گا۔
کراچی:سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گندم کی حفاظت کے لیے جدید طریقہ کاراپنایا جائے جبکہ مضرصحت گندم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے خرم شیرزمان کاکہنا تھاکہ ہرسال کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوجاتی ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے کوبرداشت کرنا پڑتا ہے۔صوبائی وزیرخوراک ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری گودام میں گنجائش نہ ہونے کے باعث گودام کرائے پرلینا پڑتے ہیں۔
ایم کیوایم کے عامرمعین پیرزادہ ،فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی ودیگرنے مطالبہ کیاکہ محکمہ خوراک کواپنے گودام تعمیرکرنا چاہیے اورگندم محفوظ کرنے کے لیے جدید طریقہ کاراپنایاجائے۔
قرض پرگندم حاصل کرنے کے طریقہ کاری پرتنقید کرتے ہوئے خرم شیرزمان اورکامران خان کا کہنا تھاکہ اسلام میں سودحرام ہے،گندم کی خریداری کے لیے حاصل کئے گئے قرض پرسود کی ادائیگی اسلام کے منافی ہے۔جس پراسپیکرکا کہنا تھاکہ سودحرام ہے لیکن اگرورلڈ بینک کو پتہ چل گیا تووہ قرضہ دینا بند کردے گا۔