بولی وڈ کے 'بگ بی' امیتابھ بچن نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، یارانہ، مقدر کا سکندر، شرابی، یارانہ اور اس طرح کی کئی دیگر فلموں میں کام کیا۔
آج ہم آپ کو امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر مووی 'شہنشاہ' میں استعمال ہوئے ان کے اسٹیل کے ہاتھ کا وزن بتانے جارہے ہیں۔ فلم میں ان کو دو مختلف کردار ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔ ایک کردار میں انہوں نے پولیس انسپیکٹر وجے کمار شریواستو جبکہ دوسرے میں کرپٹ لوگوں کے خلاف جنگ لڑتے 'شہنشہاہ' کا کردار ادا کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شہنشاہ کے اسٹیل والے ہاتھ کا وزن تقریبا ً 14 سے 15 کلو وزنی تھا۔ ابتداء میں امیتابھ بچن کو کردار ادا کرنے میں وزن کی وجہ سے کافی مشکل پیش آئی تاہم انہوں نے اس کردار کو بھی بخوبی انجام کیا اور مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاص کی۔
فلم 'شہنشاہ' کا ایک ڈائیلاگ 'رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں نام ہے شہنشاہ' عوام میں آج بھی بے حد مقبول ہے۔ اس ڈائیلاگ کو اکثر بچے، بڑے سب کو مذاق میں بولتے دیکھا جاتا ہے۔