شائع 23 نومبر 2017 07:00am

بولی وڈ کی بڑی آفرز کو ٹھکرانے والے 9 پاکستانی اداکار

بولی وڈ فلموں میں کام کرنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے تاہم پاکستانی انڈسٹری میں کئی ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے خلافِ مرضی کردار ہونے پر بڑی بولی وڈ فلموں کو ٹھکرایا۔

آج ہم آپ کو ان پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے مرضی کے مطابق کردار نہ ملنے پر بڑی بھارتی فلموں کو ٹھکرادیا۔

سجل علی

فلم 'مام' کو سائن کرنے سے قبل سجل علی نے کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کی آفرز کو ٹھکرایا۔ ایک مرتبہ تو انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ ان کوئی پلان ہی نہیں ہے بولی وڈ میں اداکاری کرنے کا۔

شان شاہد

شان کے چہرے سے کون واقف نہیں انہیں بھارتی فلم انڈسٹری سے بھی کئی آفرز ملیں تاہم انہوں نے مداحوں کے سامنے وِلن کا کردار نبھانے سے انکار کردیا۔

صنم جنگ

صنم جنگ بھی پاکستان انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں انہوں نے بھی بولی وڈ فلموں کی آفرز کو ٹھکرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ میں بولڈ سینز کی ڈیمانڈ ہوتی ہے لیکن وہ ایسا کبھی بھی نہیں کریں گی۔

صباء قمر

صباء قمر نے اپنی پہلی فلم ہندی میڈیم میں اپنے ٹیلنٹ کو منوالیا تاہم اس سے قبل بھی انہیں کئی آفرز ہوچکی تھیں لیکن انہوں نے اخلاقیات کا خیال رکھتے ہوئے ان فلموں کو منع کردیا۔

مہوش حیات

مہوش حیات نے اپنے شو 'میرے دلبر میرے قاتل' کے ذریعے بھارت میں بھی اپنے مداح بنالیئے تھے تاہم انہوں نے اب تک آفر کی جانے والی تمام بولی وڈ فلموں کو ٹھکرا دیا ہے۔

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ بولی وڈ فلمیں بھی پاکستانی فلموں کی ہی طرح ہوتی ہیں اور وہ کوئی ایسا کردار انجام نہیں دیتے جو انہیں ٹھیک نہیں لگتا۔ انہوں نے فلموں کی آفرز آنے پر صاف بتا دیا کہ انہیں پاکستان میں ہی کام سے وقت نہیں ملتا اور مجھے ہندی اسکرپٹ مین مزہ بھی نہیں آتا۔

حمزہ علی عباسی

پاکستان کے مشہور و معروف چہرے حمزہ علی عباسی کو 'بے بی' میں کام کی آفر آئی تھی لیکن وہ پاکستان کا منفی چہرہ دکھاتی کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے تو انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جس میں انہیں دہشتگرد دکھایا جائے۔

فواد خان

فواد خان اب تک 3 کامیاب بولی وڈ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں اور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کریں گے تاہم انہوں نے سونم کپور کے مخالف ایک فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

فاطمہ ایفیندی

فاطمہ نے 'کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی' شو سے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ ان کی اداکاری نے ڈائیریکٹر انیز بزمی کو بھی اپنا مداح بنا لیا جس کے بعد انہیں فلم کی آفر بھی کی گئی تاہم فلم کے نامناسب کردار کے باعث انہوں نے صاف انکار کردیا کیونکہ یہ ان کے امیج کو بالکل سوٹ نہیں کرتا۔

Thanks to filmipop

Read Comments