لاس اینجلس:تھری ڈی اینی میٹڈ کارٹون فلم اینگری برڈز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ، فلم بیس مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
سونی پکچرز کے بینر تلے بننے والی کارٹون فلم اینگری برڈز شائقین کے لیے قہقہوں کا سامان لارہی ہے ۔اینی میٹڈ فلم میں جیسن سوڈیکیس، جوش گیڈ،ڈینی مک برائڈ اور مایال ریڈولف پس پردہ آواز کا جادو جگائیں گے۔
دوہزار نو میں متعارف کرائے گئے اینگری برڈز کو ایک ارب ستر کروڑ ڈاوٴن لوڈز کے ساتھ مقبول ترین گیمز میں شمار کیا جاتا ہے۔
کامیڈی،ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم بیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔