تعلیم میں ناکامی کا شکار بولی وڈ فنکار
بولی وڈ میں نام بنانا انتہائی مشکل ترین کام قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا اور ادھر مشہور ہونے کے بعد عام طور پر کامیابی اس شخص کے پیچھے بھاگنے لگ جاتی ہے اور بولی وڈ میں کئی ایسی شخصیات ہیں جو عام طور پر کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کے کروڑوں کا معاوضہ لیتی ہیں لیکن کیا آپ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ان میں سے بعض شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے تیرہ کلاسیں بھی پاس نہیں کی یا پھر وہ بارہویں جماعت سے آگے تعلیم حاصل نہ کرسکے۔ ذیل میں تعلیم حاصل کرنے میں ناکام شخصیات بیان کی گئی ہیں۔
عامرخان عامر خان کا شمار بولی وڈ میں چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے نرسی مونجی کالج سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا تاہم اس کے بعد انہوں نے ہدایت کار کے شعبے کو ترجیح دی اور اپنے چچا کے ساتھ فلمسازی سے منسلک ہوگئے۔ سلمان خان سلو بھائی بھی اسہی فہرست میں آتے ہیں جنہوں نے تعلیم کے بجائے اپنے فلمی کیریئر کو ترجیح دی۔ وہ باندرا کے نیشنل کالج کے ڈراپ آوٹ میں شمار ہوتے ہیں۔ کرشمہ کپور کرشمہ کپور کا شمار بھی بولی وڈ میں کامیاب ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے محض چھ جماعتیں ہی پڑھی ہیں جس کے بعد انہوں نے فلم پریم قیدی سے بولی وڈ میں قدم رکھ دیا تھا۔ ایشوریا بچن ایش کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کا تعلیمی کیریئر بارہویں جماعت تک انتہائی شاندار رہا ہے۔ تاہم اس کے بعد وہ بھی مزید تعلیم حاصل کرنے میں ناکام رہیں کیونکہ ان کو فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا تھا۔ دپیکا پڈوکون دپیکا اب ہالی وڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور وہاں پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ بولی وڈ میں بھی ان کئی پراجیکٹ جاری ہیں تاہم وہ بھی اپنی تعلیم مکمل کرنے میں ناکام ہی رہی ہیں کیونکہ ان کو ماڈلنگ کے بعض پراجیکٹ سرانجام دینے تھے۔ انہوں نے اگنو کالج سے بیچلر آف آرٹس میں ڈگری لینے داخلہ بھی لیا تھا۔