خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے،رانا تنویر

شائع 27 جنوری 2016 05:50pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے۔ وہ اتنا جھوٹ بولیں جتنا ہضم کر سکیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے خورشید شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ قوم کو یہ بتائیں کہ اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں ان ہزاروں دہشت گرد حملوں پر انہوں نے کوئی ایک جوڈیشل کمیشن بنایا؟رانا تنویر نے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے لیڈران کا تو سار ا دورِاقتدار ایک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز رہا اور وہ ایجنڈا آج بھی جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ ڈاکٹر عاصم اسی ایجنڈے کے ایک ستون تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بطور قائدِ حزب اختلاف گذشتہ ڈھائی سال خورشید شاہ نے حکومت سے ذاتی مفادات اٹھانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ عقل حیران ہے کہ شاہ صاحب کس منہ سے اسی حکومت پر آج تنقید کر رہے ہیں۔

Read Comments