Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر این اے ایک سو بائیس میں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے اکیس ہزار ووٹوں کو حلقے سے باہر نکالا گیا۔نادرا اور الیکشن کمیشن ان ووٹوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کررہا۔اگر اس حلقے میں بھی انصاف نہ دیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں چونسٹھ ہزار تعلیمی ادارے ہیں اور پولیس کے لئے سب کی حفاظت کرنا ممکن نہیں۔اگر کوئی بڑی دھمکی ملتی ہے تو تعلیمی ادارے بند کرنا مجبوری ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکمران کمیشن کے لئے اورنج لائن اور میٹرو جیسے منصوبے بنارہے ہیں جس کے باعث ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکش پلان صرف فورسز کی ذمہ داری نہیں،اس میں حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر این اے ایک سو بائیس میں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے اکیس ہزار ووٹوں کو حلقے سے باہر نکالا گیا۔نادرا اور الیکشن کمیشن ان ووٹوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کررہا۔اگر اس حلقے میں بھی انصاف نہ دیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں چونسٹھ ہزار تعلیمی ادارے ہیں اور پولیس کے لئے سب کی حفاظت کرنا ممکن نہیں۔اگر کوئی بڑی دھمکی ملتی ہے تو تعلیمی ادارے بند کرنا مجبوری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران کمیشن کے لئے اورنج لائن اور میٹرو جیسے منصوبے بنارہے ہیں جس کے باعث ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکش پلان صرف فورسز کی ذمہ داری نہیں،اس میں حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔