شائع 24 نومبر 2017 06:54am

مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم 'تھری ایڈیٹ' کی 7 بڑی غلطیاں

فلم 'تھری ایڈیٹ' بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم نے مداحوں کی جانب سے بے حد دادا سمیٹی تاہم آج ہم آپ کو اس فلم میں کی گئی کچھ غلطیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ہم گارنٹی دیتے ہیں آپ نے یہ غلطیاں پہلے کبھی نوٹ نہیں کی ہونگی۔

سب سے پہلے آخری سین

فلم میں دکھایا گیا کہ سُہاس ویڈنگ وینیو پر پہلے سے موجود ہوتا ہے لیکن جب وہ آخر میں آتا ہے تو باہر مین گیٹ سے داخل ہوتا ہے۔ کیا پیچھے کے کسی دروازے نکل کر مین گیٹ سے داخل ہوا تھا؟

کرینہ کی بڑی بہن کا کردار نبھانے والی مونا سنگھ

ابتداء میں بمن ایرانی (وائرس) مونا سنگھ کو پونم کے نام سے متعارف کرواتا ہے لیکن بعد میں وہی کرینہ کی بڑی بہن بن جاتی ہے۔ کیا ایک ہی شکل والی دو لڑکیاں تھیں؟

غلط انگریزی

چتر سائلینسر کی مزاح سے بھرپور تقریر میں آپ اتنا گم ہوجاتے ہیں کہ پیچھے بینر پر درج غلط انگریزی کی جانب دھیان ہی نہیں جاتا ٹیچرز ڈے میں ایس کے بعد اپسٹرودفی کا استعمال کیا جاتا ہے پہلے نہیں۔

اچانک پگڑیاں نمودار ہونا

جب یہ تینوں دوست وینیو میں داخل ہوتے ہیں تو ان کے سر پر کچھ نہیں لیکن پھر اچانک ہی تینوں کے سر پر پگڑیاں آجاتی ہیں۔ جادو۔۔۔

آپ خود دیکھیں

طمانچہ کہاں پڑا اور درد کہاں ہوا۔۔۔

ہسپتال والا سین

جب شرمن ہسپتال میں ہوتا ہے تو عامر کو ایئر ٹیل کی موڈیم استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 2007 میں تو یہ ایجاد بھی نہیں ہوئی تھی۔

ڈلیوری سین

ڈلیوری سین کے دوران کرینہ اور عامر کو کروم براؤزر استعمال کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ اس سین کو 2003 کا بتایا گیا ہے۔ اب کوئی فلم میکرز کو یہ بتائے کروم براؤزر ریلیز ہی 2008 میں ہوا ہے۔

Thanks to wittyfeed

Read Comments