Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن وفاق کی وجہ سے نہیں سندھ حکومت کی کاوشوں سے قائم ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کراچی میں امن وامان کی بحالی کے دعوے کرتے ہیں، جبکہ وہ خود صرف ایک ہی بار کراچی آئے ہیں۔ یہ مسائل سندھ حکومت نے خود ہی سنبھالے اور کامیابی حاصل کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے، سماج دشمن عناصر کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ صوبے میں اب امن کی صورتحال بہتر ہے۔
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن وفاق کی وجہ سے نہیں سندھ حکومت کی کاوشوں سے قائم ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کراچی میں امن وامان کی بحالی کے دعوے کرتے ہیں، جبکہ وہ خود صرف ایک ہی بار کراچی آئے ہیں۔
یہ مسائل سندھ حکومت نے خود ہی سنبھالے اور کامیابی حاصل کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے، سماج دشمن عناصر کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ صوبے میں اب امن کی صورتحال بہتر ہے۔