کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے مشہور و معروف اداکار خواجہ اکمل کوئٹہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق وہ کوئٹہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔
ایک طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین اور اسٹیج پر فنی خدمات انجام دینے والے خواجہ اکمل کو گذشتہ روز ڈیفینس کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ خواجہ اکمل (مرحوم) ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل کے بہنوئی تھے۔
یاد رہے مرحوم خواجہ اکمل کی عمر 60 برس تھی جبکہ ان کی میت کو اتوار کی صبح کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر علی مسجد خیابانِ ڈیفینس میں ادا کی گئی تھی۔