شائع 28 نومبر 2017 01:34pm

ٹیلر سوئفٹ بِل بورڈ البم چارٹ پر سرِ فہرست

امریکی بل بورڈ البم چارٹ پر گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ بازی لے گئیں۔ نئی البم ریپوٹیشن کو ریلیز سے اب تک 12 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

گلوکارہ امریکی بل بورڈ البم چارٹ پر سر فہرست آگئی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی  نئی آنے والی البم ریپوٹیشن کی ریلیز  کے دو ہفتے کے دوران 12 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

گلوکار  مک گراو اپنی ڈیبیو البم ریسٹ آف آور لائف کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانوی گلوکار سیم اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے۔

Read Comments