شائع 29 نومبر 2017 01:32pm

بولی وڈ اداکارہ زینت پر تشدد، لہولہان کردیا

زینت امان کا شمار بولی وڈ میں ماضی کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور اپنے دور میں وہ ہر شخص کی خوابوں کی ملکہ ہوا کرتی تھیں لیکن بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ سنجے خان نے ایک ہوٹل میں زینت امان کو مار مار کر لہو لہان کردیا تھا۔

انیس سو اسی کی دہائی میں ممبئی میں ایک فائیواسٹار ہوٹل میں تقریب کے دوران سنجے خان نے کئی لوگوں کی موجودگی میں زینت امان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

دونوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سنجے خان نے زینت کو فون کر کے کہا کہ وہ فلم عبداللہ کے ایک حصے کی دوبارہ شوٹنگ کیلئے واپس پہنچے۔ تاہم جب زینت نے تاریخ نہ ہونے کی وجہ بیان کرنا شروع کی تو سنجے نے ان پر الزامات لگانے شروع کردیئے۔ جس کے بعد وہ سیدھی  سنجے کے گھر پہنچی تو ان کو پتہ چلا سنجے ایک ہوٹل میں پارٹی میں شریک ہیں۔

تاہم جب زینت ہوٹل پہنچی تو سنجے نے اداکارہ پر سیدھی چڑھائی کردی اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوٹل پہنچنے پر سنجے نہ صرف زینت کو سیدھا ہوٹل کے ایک کمرے میں لے گئے بلکہ ان کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ اس موقعے پر سنجے جو پہلے ہی شادی شدہ تھے ان کی اہلیہ نے بھی شوہر کے اقدام کو سراہا۔ تاہم درمیان میں ایک اسٹیوارڈ نے پڑ کر زینت کی خلاصی کروائی۔ اس موقعے پر زینت شدید زخمی ہوچکی تھیں اور خون بہتے ہوئے ان کے چہرے پر بھی آگیا تھا۔

زینت کے ایک ڈاکٹر نے بھی بتایا تھا سنجے پہلے بھی اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ تاہم زینت اس وقت بھی سنجے سے شدید محبت کرتی تھیں جس کے باعث انہوں نے اس حوالے سے کوئی کیس پولیس میں درج نہیں کروایا۔

Courtesy: indiatoday.com

Read Comments