ممبئی:پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں،ان کے مداحوں کو ان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کا بے حد شوق ہے ،اور وہ ان سے متعلق ہر چھوٹی بڑی خبر سے با خبر رہنا چاہتے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریانکا نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اب شادی کرنا چاہتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں وہ سب کچھ حاصل کرلیا ہے جس کی کوئی صرف تمناکر سکتا ہے ،اب وہ شادی کرنا چاہتی ہیں ،شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو مجھے محبت اور پیار دے ،میں کسی سے دولت اور ہیروں کی وجہ سے شادی نہیں کرونگی،ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں ،جب بھی شادی کرونگی بچوں کی وجہ سے کرونگی ،اپنی نجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو چیز اچھی لگتی ہے میں اسے دوسروں سے چھپا کر ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھتی ہوں،یہ ہی وجہ ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ انہوں نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں برفی،باجی راﺅ مستانی،اعتراض اور فیشن وغیرہ شامل ہیں۔