پیرس ہلٹن کا سیلفی ایجاد کرنے کا دعویٰ، ٹویٹر امڈ آیا
معروف اداکارہ پیرس ہلٹن نے دعویٰ کیا کہ میں نے سیلفی ایجاد ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ 2006 میں لی گئی اپنی 11 سال پرانی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کیا جس کے ٹویٹر پر محاذ کھڑا ہوگیا۔ پیرس ہلٹن کی پوسٹ جس میں بریٹنی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ 11 years ago today, Me & Britney invented the selfie! pic.twitter.com/1byOU5Gp8J — Paris Hilton (@ParisHilton) November 19, 2017 اس پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی ٹویٹر پر محاذ آرائی شروع ہوگئی۔ ٹویٹر صارفین نے قدیم سیلفیاں اٹھا کر پیرس ہلٹن کو یہ بتانا شروع کردیا کہ سوری میڈم سیلفی آپ کی ایجاد نہیں بلکہ آپ سے پہلے بھی کئی لوگ سیلفیاں لے چکے ہیں۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے پوسٹ کردہ سیلفیوں میں ایک صدی سے زیادہ پرانی 1910 تک کی سیلفیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ :آپ بھی ملاحظہ کریں Thanks to boredpanda