خیرپور :پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

شائع 28 جنوری 2016 08:03am

خیرپور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

خیرپور کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ ڈاکووٴں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت ہونے والے ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکووٴں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق ہلاک اور گرفتار ڈاکو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

Read Comments