Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ہیں۔چوبیس گھنٹے کے دوران ایک اور مریضہ دم توڑگئی۔صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی۔سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سوائن فلو کا شکار پچپن سالہ رضیہ بی بی کو چند روز قبل لایا گیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آخری سٹیج میں پہنچ چکی تھی جس کے باعث دم توڑ گئی۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور سروسز ہسپتال لاہور میں طبی سہولیئات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ماہ صوبے بھر میں چوہتر افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی ایک سو اکہترتک پہنچ گئی ہے۔
لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ہیں۔چوبیس گھنٹے کے دوران ایک اور مریضہ دم توڑگئی۔صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی۔
سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سوائن فلو کا شکار پچپن سالہ رضیہ بی بی کو چند روز قبل لایا گیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آخری سٹیج میں پہنچ چکی تھی جس کے باعث دم توڑ گئی۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور سروسز ہسپتال لاہور میں طبی سہولیئات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ماہ صوبے بھر میں چوہتر افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی ایک سو اکہترتک پہنچ گئی ہے۔