شائع 03 دسمبر 2017 04:52pm

نئی پاکستانی فلم پرچی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نئی پاکستانی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور  فلم پرچی کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

نجی سینما میں نئی فلم پرچی کا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا گیا۔حریم فاروقی اور علی رحمان مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

فلم کی کہانی پاکستانی نظام اور چار دستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں مقامی گینگسٹرز کاروباری افراد کو پیسے کیلئے پرچیاں تھماتے ہیں۔

فلم 'پرچی' میں کامیڈی کا بھی بھرپور تڑکا لگایاگیا ہے۔

فلم اگلےسال جنوری میں  ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments