شائع 04 دسمبر 2017 07:40am

چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کرنے والے مشہور اداکار

بچپن میں ہر شخص بڑے بڑے خواب دیکھتا ہے کہ میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا۔۔ لیکن جیسے جیسے عمر گزرتی جاتی ہے انسان زندگی کی حقیقت کو سمجھتا جاتا ہے سوچ و افکار میں تبدیلی آجاتی ہے۔

کچھ بچے اپنے سپنے پورے کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ اتنے خوش قسمت نہیں ہوتے نیز کچھ بچے تو ایسے ہوتے ہیں جو بچپن ہی میں ایک سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیتے ہیں لیکن کچھ بھی ہو یہ بچپن ہی ہوتا ہے جو انسان کی زندگی کے سب سے حسین لمحات ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ کے ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے بچپن ہی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے سپر اسٹار ہونے کی اسٹمپ لگا لی۔

نیتو سنگھ

رنبیر کپور کی والدہ اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کو 1966 میں فلم 'سورج' کے ساتھ ایک بڑا بریک ملا جہاں انہوں نے ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کام کیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے کئی فلموں میں ایک ایڈلٹ اسٹار کے طور پر بھی کام کیا۔

سنجے دت

بولی وڈ کے منّا بھائی سنجے دت، نرگس اور سنیل دت کے بیٹے ہیں انہوں نے اپنا ڈیبیو فلم 'روکی' سے کیا جس میں انہیں ایک چائلڈ اسٹار کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سری دیوی

سری دیوی تامل اور ہندی دونوں انڈسٹریز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو 1696 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیا۔

اُرمیلا متونڈکر

رنگیلا گرل اُرمیلا کو سب سے پہلے فلم 'کلیوگ' میں دیکھا گیا پھر انہوں نے مشہور فلم 'معصوم' میں بھی چائلڈ اداکار کے طور پر کام کیا۔

رشی کپور

اکثر پاکستان کے خلاف متنازع بیانات دینے والے رشی کپور بھی بچپن سے اداکاری کرتے آرہے ہیں انہوں نے فلم 'میرا نام جوکر' میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرکے اپنے کیریئر کی ابتداء کی۔

ہریتک روشن

ہریتک روشن نے اپنا آفیشل ڈیبیو تو فلم 'کہو نہ پیار ہے سے کیا' لیکن انہیں اس سے قبل رجنی کانتھ کے ساتھ فلم 'بھگوان دادا' میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

عامر خان

فلم 'یادوں کی بارات' ماضی کی سوپر ڈوپر ہِٹ تھی لیکن کیا آپ اس فلم میں عامر خان کو پہچان پائے؟ یقیناً نہیں کیونکہ وہ اس وقت بہت چھوٹے تھے۔

عالیہ بھٹ

فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل انہیں 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم 'سنگرش' میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

Thanks to filmipop

Read Comments