شائع 04 دسمبر 2017 09:29am

وہ اداکار جن کے بارے میں اپنے پارٹنرز کو دھوکا دینے کی خبریں گرم ہوئیں

فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے رشتے جس قدر گہرے اور پراعتماد کھائے جاتے ہیں حقیقت تو اس کے بالکل برعکس ہی ہوتی ہے۔ کیونکہ بولی وڈ انڈسٹری سے اکثر ہی ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ اس اداکار کا افیئر اُس کے ساتھ چل رہا ہے یا وہ اداکار اس اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کررہا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں اپنے پارٹنر کو ہی دھوکا دینے کی خبریں گرم ہوئیں۔

سیف علی خان

سیف علی خان اپنی نجی زندگی کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، انہوں نے پہلی شادی خود سے بڑی عمر کی لڑکی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی۔ اس شادی کا اختتام 12 سال بعد اٹلی کی ماڈل روزا کیٹیلانو کی وجہ سے ہوا کیونکہ ان دونوں سیف اور ماڈل کے درمیان افیئر کی خبریں کافی گرم رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:شراب کے نشے میں دُھت پائے گئے بولی وڈ کے 10 مشہور سلیبریٹیز

راج ببّر

اداکار راج ببّر نے ایک مشہور تھیئیٹر آرٹسٹ کی بیٹی نادرا سے شادی کی لیکن ایک فلم کی شوٹنک کے دوران ان کی ملاقات سمیتا پٹیل سے ہوئی۔ دونوں نے شادی کرلی اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم سمیتا کے دنیا سے چلے جانے کے بعد نادرا پھر ان کی زندگی میں واپس آگئیں۔

وِکرم بھٹ

کئی سال قبل سشمتا سین اور وکرم بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں گرم رہیں۔ وِکرم نے بعد میں یہ کہنا شروع کردیا کہ سشمیتا کی وجہ سے ہی میری شادی کا اختتام بھی ہوگیا۔ تاہم پہلے دونوں کی جانب سے اس خبر کی تردید ہی کی جاتی تھی۔

کمال حسن

کمال حسن اس وقت پہلے سے شادی شدہ تھے جب ان کی ملاقات ساریکا سے ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے ساریکا سے شادی بھی کرلی۔

یہ بھی پڑھیئے: بولی وڈ اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دینے والی تامل اداکارائیں

ہریتک روشن

کنگنا رناوت، ہریتک روشن اور چنکی پانڈے ان ناموں سے کون واقف نہیں۔ حال ہی میں اس بڑے اسکینڈل نے بولی وڈ انڈسٹری کو جھنجوڑ کررکھ دیا۔ کنگنا کے مطابق ہریتک نے سوزین کو طلاق دے کر ان سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہریتک اور سوزین میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

ہمیش ریشمیا

رواں برس ہمیش نے اپنی 22 سالہ طویل شادی کے اختتام کا اعلان کیا۔ اس کی وجہ ٹی وی اداکارہ سونیا کپور تھیں اور ان کی شادی شدہ زندگی میں یہی پریشانیاں 2006 میں بھی سامنے آئی تھیں۔

سری دیوی

سری دیوی سے قبل بونی کپور مونا شوری کے شوہر تھے پھر ان کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر سری دیوی سے دونوں میں تعلقات بڑھے اور فوراً ہی شادی بھی کرلی لیکن ارجُن کپور نے اعلانِ بغاوت کردیا ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنی سوتیلی بہنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امیتابھ بچن اور ریکھا

امیتابھ اور ریکھا کے افیئر کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ اکثر امیتابھ اور جیا بچن کی نجی زندگی پر سوالات اٹھتے رہتے تھے کیونکہ ریکھا امیتابھ کے نام کا سندور اپنی مانگ میں بھرتی تھیں۔

انوراگ کشیپ

انوراگ کشیپ کی نجی زندگی بھی کافی خبریں اگلتی رہتی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی آرتی بجاج سے کی جس کے بعد طلاق ہوئی اور پھر انہوں نے کالکی کوچلن سے شادی کی۔ کچھ عرصے بعد کالکی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کی علیحدگی کی وجہ اداکارہ ہما قریشی کو مانا جاتا ہے۔ اب وہ شُبرا شیٹھی کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں جو ان سے 22 سال چھوٹی ہیں۔

Thanks to filmipop

Read Comments