پشاور:بجلی ٹاور کے قریب نصب 5 بم ناکارہ بنادیئے گئے

شائع 28 جنوری 2016 08:42am

پشاور:پشاور میں بجلی ٹاور کے قریب نصب پانچ بموں کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا،پولیس نے ناصر باغ کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے گیارہ افغانوں سمیت چودہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے پشاور کے علاقے پھندو جمیل چوک میں بجلی ٹاور کے قریب پریشر ککر میں پانچ بم نصب کیے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے بی ڈی ایس کو طلب کیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بی ڈی ایس کے مطابق بم بیس کلو گرام وزنی تھے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،اد ھر ناصر باغ اور اطراف میں آپریشن کے دوران گیارہ افغان باشندوں سمیت چودہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے ۔

Read Comments